نیرو مودی پہنچے برطانیہ، مانگی سیاسی پناہ: رپورٹ

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 11-June-2018

پی این بی کے 13,400 کروڑ لے کر نیرو مودی لندن جا چکے ہیں ۔ فائنینشئل ٹائمس میں اتوار کے روز شئع ہوئی ایک خبر کے مطابق ، وہاں انہوں نے سیاسی پناہ مانگی ہے۔ تاہم برطانیہ کے محکمہ داخلہ نے اس سے متعلق کوئی اطلاع دینے سے منع کیا ہے۔ ہندوستان کے دوسرے سب سے بڑے سرکاری بینک پنجاب نیشنل بینک نے نیرو مودی اور ان کے ماما میہل چوکسی پر 13,400 کروڑ کے فراڈ کا الزام لگایا تھا۔

ہندوستان کے وزارت خارجہ نے کہا کہ ’’ ہماری کوشش ہے کہ حوالگی کے بجائے قانون نافض کرنے والی ایجنسیوں کے ذریعہ ہی نیرو مودی تک پہنچ بنائی جائے۔ بتا دیں کہ ہندوستان پہلے سے ہی وجے مالیا کی حوالگی کے انتظار کر رہا ہے۔ وجے مالیہ پر بھی آئی ڈی بی آئی اور دیگر متعدد بینکوں سے فراڈ کا الزام ہے۔

واضح ہے کہ اس معاملہ میں سی بی آئی نے مئی میں نیرو مودی،  میہل چوکس، سابق پی این بی سربراہ اشا انت سبرامنیم، بینک کے دو ایگزکیوٹیو ڈائریکٹر اور نیرو مودی کی تین کمپنیوں کو ملا کر 25 لوگوں کےخلاف چارج شیٹ دائر کی تھی۔ تاہم نیرو مودی اور میہول چوکسی نے اپنے اپر لگے تمام الزامات کو خارج کی ہے۔