ٹرمپ-کم ملاقات : امریکی سینیٹ کے ڈیموکریٹ رہنما اس ملاقات سے ناخوش

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 13-June-2018

واشنگٹن ۔ امریکی سینیٹ میں اقلیتی ڈیموکریٹک پارٹی کے ارکان کے دھڑے کے رہنما چک شومر نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور کم جونگ ان کی ملاقات کے نتائج پر عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

امریکی صدر ٹرمپ اور شمالی کوریائی رہنما کم جونگ ان کی تاریخی ملاقات منگل کے روز سنگاپور میں ہوئی تھی۔

 

اس ملاقات کے بعد جاری کردہ مشترکہ بیان کے بارے میں چک شومر نے کہا کہ یہ دستاویز ’بہت ہی پریشان کن‘ ہے۔ ریاست نیو یارک سے تعلق رکھنے والے امریکی سینیٹ کے اس ڈیموکریٹ لیڈر نے کہا کہ سمٹ کے اعلامیہ سے پتہ چلتا ہے کہ صدر ٹرمپ شمالی کوریا کے خلاف امریکہ کو حاصل ’واضح برتری‘ سے دستبردار ہو گئے ہیں۔