پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں تخفیف

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 08-June-2018

نئی دہلی: پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں جمعہ کو مسلسل دسویں دن کمی درج کی گئی۔ راجدھانی دہلی میں ڈیزل کی قیمت 15 پیسے اور پٹرول کی 21 پیسے کم ہوکر بالترتیب 68.58 روپے اور 77.42 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔  گزشتہ دس دنوں میں پٹرول ایک روپے اور ڈیزل 72 پیسے فی لیٹر سستا ہوا ہے۔ اس سے پہلے 14 مئی سے 30 مئی تک دونوں ایندھنوں کی قیمتوں میں اضافہ کا سلسلہ جاری رہا تھا اور قیمتیں ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی تھیں۔

کولکاتہ میں جمعہ کو پٹرول کی قیمت 80.07 روپے اور ڈیزل کی 71.13 روپے فی لیٹر درج کی گئی ہے۔ ممبئی میں دونوں ہی ایندھن ملک کے دیگر حصوں کے مقابلے میں سب سے زیادہ مہنگی ہیں۔یہاں پٹرول 85.24 روپے اور ڈیزل 73.02 روپے فی لیٹر ہے۔ چنئی میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت بالترتیب 80.37 روپے اور 72.40 روپے فی لیٹر ہے۔