چین کے سرمایہ کاری کے طریقوں کے خلاف امریکہ مشترکہ کارروائی کرے: جاپان

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 01-june-2018

جاپان نے امریکہ پر زور دیا ہے کہ وہ مارکیٹ کو تباہ کرنے والے چین کے سرمایہ کاری کے طریقوں اور روایات کو روکنے کے لئے مشترکہ کوششوں میں شامل ہو۔کناڈا میں منعقدہ جاپان اور امریکہ کے دو طرفہ اجلاس میں جمعہ کو جاپان کی وزارت خزانہ کے افسر نے یہ بات کہی۔

جاپانی افسر نے کہا کہ اجلاس کے دوران جاپان کے وزیر خزانہ تارو آسو نے امریکی وزیر خزانہ اسٹیون منچن سے جاپان کی اسٹیل اور المونیم مصنوعات کو امریکہ کی درآمد ٹیکس سے مستقل چھوٹ دینے کی جاپان کے مطالبے کو دوہرایا۔

 

مسٹر تارو آسو اور مسٹر منچن کی یہ باہمی ملاقات جی- 7 ممالک کے رہنماؤں کی کناڈا میں ہو نے والے سربراہ اجلاس کے دوران الگ سے ہوئی۔