کامیڈی کوئن بھارتی سنگھ کو کوکھ میں ہی مار دینا چاہتی تھیں ان کی ماں

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 01-june-2018

کامیڈی کوئن بھارت سنھگ حال ہی میں راجیو کھندیل وال کے شو ‘جذبات’میں پہنچی ہوئی تھیں۔اسٹارس کی زندگی کے جدو جہد ،کامیابی اور جذباتوں کی کہانی دکھانے والے اس شو میں بھارتی نے اپنی زندگی سے جرا ایک بڑا راز کھولا ۔شو میں بات چیت کے دوران جب ہوسٹ راجیو کھنڈیل وال نے بھارتی سے کہا،”آپ کی ماں آپ کی کامیابی پر فخر ہوگا’تو بھارتی نے بتایا کہ ان کی ماں انہیں پیٹ ہی مارد ینا چاہتی تھیں۔

ماں کا نام سنتے ہی جذباتی  بھارتی نے بتایا کہ ہماری اقتصادی حالات ٹھیکنہیں تھے۔اس وجہ سے میر ی ماں حمل ساقط کرنا چاہتی تھیں۔لیکن انہوں نے ایسا نہی کیا ارو آج انہیں مجھ پر فخر ہے۔بھارتی نے ماں سے ہی جڑا ایک اور واقعہ سب کے ساتھ شیئر کیا ۔انہوں نے بتایا کہ مجھے یاد ہے میری پرفارمینس سے پہلے میریماں آئی سی یو میں تھیں ۔ماں کی ایسی حالت دیکھ کر مجھ میں پرفارم کرنے کی ہمت نہیں تھی لیکن انہوں نے مجھے ہمت دی اور بہتر پرفارم کرنے کیلئے حوصلہ افزائی کی۔اس دن میں نے ویسا ہی پرفارم کیا۔

بتادیں کہ آج بھارتی کامیڈی کی دنیا میں ایک برانڈ بن چکی ہیں۔وہ صڑف چھوٹے پردے پر ہی نہیں بلکہ فلموں میں بھینظر آتی رہتی ہیں۔ابھی کچھ وقت پہلے وہ رائٹر ہرش لمباچیا سے اپنی شادی کو لیکر چرچا میں تھیں۔