کچھ اس اندازمیں سنگاپور پہنچے کم جونگ، مرسڈیز کے ساتھ دوڑتے نظر آئے باڈی گارڈس

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 11-June-2018

شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان اتوار کے روز امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ سے ملاقات کرنے سنگاپور پہنچ گئے ہیں۔ کم نے اپنی فوج کے باڈی گارڈس کے ساتھ سنگاپور کی زمین پر قدم رکھا ہے۔ کم پراسرار دنیا کے باڈی گارڈس دوسری مرتبہ سامنے آئے ہیں۔ کم کے سنگاپور پہنچنے کا ایک ویڈیو سامنے آیا ہے، جس میں کم کے باڈی گارڈس ان کی گاڑی کے ساتھ ساتھ بھاگتے نظر آرہے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سیاہ رنگ اور ٹائی پہنے کم کے باڈی گارڈس ان کی ٹنٹیڈ ونڈو والی کالی مرسڈیز کے ساتھ دوڑتے نظر آرہے ہیں ۔ اس سے قبل بھی اپریل میں کوریا سمٹ کے درمیان کم کے باڈی گارڈس نے سب کا توجہ کو اپنی طرف متوجہ کیا گیا تھا۔

باڈی گارڈ کم کی کالی مرسڈیز کے چاروں طرف تھے۔ شمالی کوریا کے ڈیکٹرٹر اپنی ہائی ٹائٹ سیکیورٹی کے لئے جانے جاتے ہیں۔ شمالی کوریا میں بھی جب کم دورہ پر نکلتے ہیں تو اپنی پوری سیکیورٹی کے ساتھ ہی نکلتے ہیں۔ زرایعہ کے مطابق کم کے باڈی گارڈس کا انتخابات ان کی خوبصورتی ، فٹنیس، نظر اور مہارتوں کی بنیاد پر ہوتا ہے۔