گورنر ہاؤس پر پر کجریوال اور دیگر وزراء کا دھرنا جاری

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 12-June-2018

نئی دہلی : دہلی کے نوکرشاہوں کیخلاف کارروائی کے سلسلہ میں گورنر ہاؤس پر وزیر اعلی اروند کجریوال اور ان کی کابینہ کے ساتھیوں کا دھرنا گزشتہ 15 گھنٹے سے جاری ہے۔

مسٹر کجریوال،نائب وزیر اعلی منیش سسودیا، وزیر صحت ستیندر جین اور وزیر محنت گوپال رائے پیر کو لیفٹیننٹ گورنر انل بیجل سے ملاقات کرنے گئے تھے اور اپنے تین مطالبات کے قبول کرنے کی مانگ کو لے کر بعدمیں گورنر ہاؤس میں ہی دھرنے پر بیٹھ گئے۔ چاروں نےرات گورنر ہاؤس کے ویٹنگ روم میں گزاری۔

وزیر اعلی کا کہنا ہے کہ لیفٹیننٹ گورنر جب تک ہڑتال جیسی صورتحال بنانے والے نوکرشاہوں پر کارروائی نہیں کریں گے وہ یہاں سے نہیں جائیں گے۔

مسٹر کجریوال نے منگل کو ٹویٹ کرکے کہا “میرے پیارے دہل کے لوگوں ، صبح کا سلام ، جدوجہد جاری ہے‘‘۔ایک اور ٹویٹ میں انہوں نے لکھا’’سر یہ پڑھیں۔ آپ آئی اے ایس افسران کی ہڑتال کا یہ کہہ کر حمایت کر رہے ہیں کہ وہ کام پر ہیں اور ہڑتال پر نہیں ہیں۔ وہ کیا کام کر رہے ہیں. آپ ان کے طرز عمل کا کس طرح دفاع کر سکتے ہیں‘‘۔

نائب وزیر اعلی نے ٹوئیٹر پر لکھا “ہمارے اسکولوں میں سفیدی اور رنگائی وغیرہ کام گرمی کی چھٹيوں میں ہونا تھا. اس بار آپ کے آئی اے ایس افسران کی ہڑتال کے سبب یہ کام شروع ہی نہیں ہوا‘‘۔