این جی ٹی نے جنوبی دہلی میں درختوں کی کٹائی پر 19جولائی تک روک لگائی

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 02-July-2018

نئی دہلی : نیشنل گرین ٹریبونل (این جی ٹی) نے جنوبی دہلی میں سات کالونیوں کو ری ڈیولپمنٹ کرنے کے لئے سترہ ہزار درختوں کو کاٹنے پر 19جولائی تک روک لگادی ہے۔

این جی ٹی میں پیر کو اس معاملے پر سماعت ہوئی۔ اتھارٹی کے کارگذار چےئرمین جسٹس جاوید رحیم نے کالونیوں کو ڈیولپ کرنے والے سرکاری ادارہ نیشنل بلڈنگ کنسٹرکشن کارپوریشن (این بی سی سی ) اور سی پی ڈبلیو ڈی کو ہدایت دی کہ اس معاملے میں 19جولائی کو سماعت تک درخواستوں کی کٹائی نہ کرے۔

دہلی ہائی کورٹ نے بھی 25جون کو ایک ڈاکٹر کی عرضی پر سماعت کرتے ہوئے چار جولائی تک درختوں کی کٹائی کو روکنے کا حکم دیا تھا۔ ہائی کورٹ میں اس معاملے کی سماعت چار جولائی کو ہونی ہے۔

جنوبی دہلی میں سات کالونیوں کو ڈیولپ کرنے کا منصوبہ ہے جس کے لئے درختوں کی کٹائی کی جانی تھی۔ درختوں کی کٹائی کے معاملے پر کئی تنظیمیں اس کی مخالفت کررہی ہیں ۔ جن کالونیوں کو دوبارہ ڈیولپ کیا جانا ہے ان میں سروجنی نگر، نیتاجی نگر، نوروجی نگر، کستوربا نگر، تیاگ راج نگر ، سری نواس پوری اور محمد پور شامل ہیں۔