براڑی میں ایک گھر سے 11 لاشیں برآمد

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 02-June-2018

نئی دہلی : دہلی کے براڑی علاقے میں ایک ہی گھر سے 11 لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔  پولیس ذرائع نے بتایا کہ مرنے والوں میں سات خواتین اور چار مرد شامل ہیں۔ تمام لاشیں گھر کے اندر لٹکی ہوئی ملی اور کچھ کے منہ اور آنکھوں پر پٹی بندھی ہوئی تھی۔

لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا گیا ہے۔ پولیس فی الحال اس معاملہ کی ہر پہلو سے تحقیقات کر رہی ہے۔