مودی نے ایڈمیرل نادکرنی کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 03-July-2018

نئی دہلی : وزیراعظم نریندر مودی نے بحریہ کے سابق سربراہ ایڈمیرل جے جی نادکرنی کے انتقال پر منگل کو گہرے دکھ کا اظہار کیا۔

گوا کی آزادی اور ہندستان۔پاکستان جنگ میں اہم کردار ادا کرنے والے ایڈمیرل نادکرنی کا پیر کو ممبئی میں انتقال ہوگیا۔ وہ 86برس کے تھے۔

مسٹر مودی نے ٹوئٹ کیا کہ ہندستانی بحریہ کے سابق سربراہ ایڈمیرل جے جی نادکرنی کے انتقال سے کافی دکھ ہوا۔ انہوں نے انتہائی محنت اور ایمانداری کے ساتھ قوم کی خدمت کی اور سمندری تاریخ کے تعلق سے وہ کافی جذباتی تھے۔میری ہمدردی ان کے کنبہ اور دوستوں کے ساتھ ہے۔

وزارت دفاع کے ترجمان نے بتایا کہ 14ویں بحریہ سربراہ کا ممبئی کے کولابا علاقہ میں آئی این ایچ ایس اشونی بحریہ اسپتال میں انتقال ہوا۔ پی وی ایس ایم اور اے وی ایس ایم ایوارڈ سے نوازے گئے نادکرنی یکم دسمبر 1987سے 30نومبر 1990تک بحریہ کے سربراہ تھے۔

وزیر دفاع نرملا سیتارمن نے ایڈمیرل نادکرنی کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے ٹوئٹ کیا کہ انہوں نے گوا کی آزادی میں حصہ لیا اور 1965کی ہند۔پاکستان جنگ اور 1971میں ایک اہم کردار ادا کیا۔ ترجمان نے بتایا کہ ان کی آخری رسومات منگل کو پنے میں ادا کی جائیں گی۔