افغانستان فضائی حملے میں خواتین اور بچوں سمیت 14 شہری ہلاک

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 20-July-2018

قندوز / افغانستان: افغانستان میں شمالی شہر قندوز کے قریب افغان سکیورٹی فورسز کی جانب سے جمعرات کو چلائی گئی ایک مہم کے دوران کئے گئے فضائی حملے میں خواتین اور بچوں سمیت 14 افراد ہلاک ہو گئے۔ حکام نے اس بات کی اطلاع دی ہے ۔ قندوز کے گورنر کے ترجمان نعمت الله تیموري نے کہا کہ قندوز شہر کے بیرونی چاردارا ضلعے میں افغان سکیورٹی فورسز کی جانب سے کئے گئے فضائی حملے میں 14 لوگوں کی موت ہو گئی۔افغان دفاع وزارت کے ترجمان محمد رعدمنش نے متعدد شہریوں کی موت کی تصدیق کی ہے، لیکن واقعہ تحقیقات کی جارہی ہے۔ مسٹر رعد منش نے کہا کہ یہ ابھی تک واضح نہیں ہوا ہے کہ یہ حملہ افغان فضائیہ یا امریکی لڑاکا طیارے کی طرف سے کیا گیا تھا۔ 

طالبان نے ایک بیان جاری کرکے کہاکہ اس حملے میں 28 شہری ہلاک ہوئے ہیں۔ بیان کے مطابق، حملے میں خواتین اور بچوں کی موت کا اندیشہ زیادہ ہے۔ طالبان نے حملے کے لئے امریکی فوجی پر الزام لگایا ہے۔قابل ذکر ہے کہ قندوز شہر طالبان کے لئے ایک اہم اسٹریٹجک ہدف رہا ہے جس پر باغیوں نے 2015 میں قبضہ کرلیا تھا۔

یہاں مسلسل حملے ہوتے رہے ہیں جس میں شہری ہلاک ہوتے ہیں ۔یہ واقعہ طالبان کو امن مذاکرات کو قبول کرنے پر مجبور کرنے کے لئے تیار کی گئی امریکی حکمت عملی کے تحت ایئر فورس کی طاقت کے بڑھتے ہوئے استعمال سے ابھرنے والے جوکھم کو ظاہر کرتا ہے۔ امریکہ اپنے فضائی حملوں کے ساتھ ساتھ افغان فضائیہ کی مددبھی کر رہا ہے۔

اقوام متحدہ کی جانب سے اس ہفتے جاری کی گئی ایک رپورٹ کے مطابق افغانستان میں جاری جدوجہد کی وجہ سے اس سال اب تک کئے گئے فضائی حملوں میں مرنے والے لوگوں کی تعداد ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس سال میں اب تک 1،692 شہری ہلاک ہوئے ہیں۔