امریکہ اور کناڈا میں شدید گرمی ، 19 افراد ہلاک

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 05-July-2018

نیویاک۔امریکہ اور کناڈا میں گرم موسم اور ہیٹ ویو کے باعث کم از کم 19 افراد ہلاک ہو گئے۔کناڈاکے شہر مانٹریال میں ہیٹ ویو کی وجہ سے مزید 6 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کردی گئی۔ جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 12 ہوگئی ہے ۔

مانٹریال میں درجہ حرارت 34 ڈگری ریکارڈ کیا گیا ، کناڈا کے وسطی اور مشرقی علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں ، جمعہ سے گرمی کی شدت میں کمی کی پیش گوئی کی گئی ہے ۔

کناڈا کے صوبے کیوبیک کے مختلف علاقوں میں بھی پانچ افراد ہلاک ہوئے ۔

امریکہ کے شہر نیویارک اور پنسلوینیا میں ایک خاتون سمیت دو افراد گرمی کا شکار ہوگئے۔کنساس سٹی میں بھی ممکنہ طور پر گرمی کی وجہ سے دو افراد کی ہلاکت کی اطلاعات ملی ہیں۔