انڈونیشیا میں کشتی ڈوبنے سے 29 افراد ہلاک

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 04-July-2018

جکارتہ : انڈونیشیا کے سُلاویسی جزیرے کے قریب ایک کشتی ڈوبنے سے کم از کم 29 افراد کی موت ہو گئی ۔ حکام نے بدھ کو کہا کہ منگل کو کشتی ڈوبنے سے کم از کم 29 افراد ہلاک ہوئے اور لاپتہ افراد کی تلاشی میں راحت رسانی کے کام میں مصروف ہیں۔

علاقائی ڈیزاسٹر ریلیف ایجنسی نے کہا کہ 29 افراد کے مارے جانے کی تصدیق ہوئی ہے اور 41 اب بھی لاپتہ ہیں۔ اس کے علاوہ 69 مسافروں کو محفوظ نکالا گیا ہے۔ نقل و حمل کی وزارت کے ایک اہلکار نے کہا کہ کشتی میں کتنے لوگ سوار تھے اس بارے میں فی الحال پتہ نہیں چلا ہے۔

قابل غور ہے کہ اس سے کچھ ہفتے پہلے بھی لیک ٹوبہ میں ایک کشتی ڈوب گئی تھی جس میں دو سو سے زائد افراد ہلاک ہو گئے تھے۔