حکومت نے پردھان منتری آواس یوجنا سے متعلق خبر کو غلط قرار داد

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 09-July-2018

نئی دہلی : حکومت نے کہا کہ پردھان منتری آواس یوجنا کے تحت گزشتہ تین برس کے دوران 51لاکھ مکانات کی تعمیر کو منظوری دی گئی ہے جن میں سے 16لاکھ مکانات تیار ہوچکے ہیں اور 28لاکھ کی تعمیر جاری ہے۔

رہائش اور شہری امور کی مرکزی وزارت نے اتوار کو مکانات کی تعمیر پر گلوبل کنسٹرکشن تکنالوجی کے تعلق سے میڈیا میں آئی خبروں کو غلط بتایا اور کہاکہ اس کا استعمال مقامی ضرورت کے مطابق تکنالوجی کو فروغ دینے کے لئے کیا گیا ہے۔ وزارت نے کہاکہ ملک میں پہلے سے ہی نئی تعمیری تکنالوجی کا استعمال مختلف پروجیکٹوں میں بڑے پیمانہ پر کیا جارہا ہے۔

وزارت کا کہنا ہے کہ ملک میں ایک کروڑ رہائش ی یونٹوں کی ضرورت کے پیش نظر تین برس میں 51لاکھ مکانات کی تعمیر کا فیصلہ کیا گیا۔ ان میں سے آٹھ لاکھ مکانات لوگوں کو سونپے جاچکے ہیں اور آٹھ لاکھ بن کر تیار ہیں جبکہ 28لاکھ تعمیر کے مختلف مراحل میں ہیں۔ وزارت نے مکانات تعمیر شعبہ میں اسے بڑی کامیابی قرار دتے ہوئے کہاکہ اس سے پہلے 9برس کے دوران صرف 12.4لاکھ رہائشی یونٹوں کی تعمیر کو منظوری دی گئی تھی۔

حکومت نے 2022تک تمام کو رہائش گاہ دستیاب کرانے کا عزم دہراتے ہؤے کہاکہ اس کے لئے 60ہزار کروڑ روپے کا نیشنل بلڈنگ فنڈ قائم کیا گیا ہے۔