فٹبال ورلڈ کپ :سیمی فائنل مرحلے سے اہم کھلاڑی آئوٹ

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 09-July-2018

فٹبال ورلڈکپ میں کل سے شروع ہونے والے سیمی فائنل مرحلے سے سنسنی تو آئے گی لیکن میسی، رونالڈو، نیمار سمیت سپر سٹارز کے نہ ہونے سے مزہ ضرور کرکرا ہو گیا۔

کھیل اب ہار جیت سے زیادہ کھلاڑیوں کے نام اور کام سے زیادہ یاد رکھے جاتے ہیں، فٹبال ورلڈکپ کے دفاعی چیمپئن جرمنی، ریکارڈ پانچ بار کے فاتح عالم برازیل سمیت میسی، رونالڈو، نیمار کے آؤٹ ہو جانے سے توجہ کم ضرور ہو گئی ہے۔

سپینش کلب بارسلونا کو بتیس ٹائٹلز دلانے اور چار بار بیلان ڈی آر ایوارڈ جیتنے والے تیس سالہ لیونل میسی اپنے ملک ارجنٹائن کے لیے کچھ بڑا نہ کر پائے آئس لینڈ کے خلاف پنلٹی ضائع ہو جانے سے پرستار بہت دکھی ہوئے پہلے ناک آؤٹ مرحلے میں پرتگالی ٹیم کے کپتان کرسٹیانو رونالڈو نے پہلی ہیٹ ٹرک سے دبنگ انٹری تو ڈالی لیکن ریکارڈ پانچ بار کے بیلان ڈی آر ایوارڈ پھر مایوسی کے سوا کچھ نہ دیا۔

دو ہزار دس کے چیمپئن سپین کے لیے بھی پری کوارٹر مرحلہ آخری چانس ثابت ہوا، پھر کوارٹر فائنلز کی شکست نے سوآریز کی ٹیم یوراگوئے اور نیمار کو بھی واپسی کا ٹکٹ تھما دیا۔ خود میزبان ٹیم روس کو کروشیا سے پنلٹی شوٹ آؤٹس پر شکست لے ڈوبی۔ اب فرانس اور بیلجئیم جبکہ کروشیا اور انگلینڈ کے درمیان ہونے والے فائنل فور مقابلے دیکھے تو جائیں گے، فاتح عالم جاننے کے لیے بے چینی بھی ہو گی لیکن کسی بھی سپر سٹار کے نہ ہونے کی وجہ سے وہ مزہ نہیں۔