مالی میں کار بم دھماکہ میں چار کی موت، 31زخمی

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 02-June-2018

بماکو : مغربی افریقی ملک مالی میں اتوار کو ایک فوجی گشتی دستہ پر ہوئے حملہ میں چار لوگوں کی موت اور31دیگر زخمی ہوگئے۔ زخمی لوگوں میں فرانس کے چار فوجی بھی شامل ہیں۔ مالی کی حکومت اور فرانس کی فوج کی نے اس بات کی اطلاع دی۔

مالی کے وزیردفاع نے اسپتال کے ذرائع کے حوالے سے ٹوئٹر پر کہا کہ گاو میں برکھانے فوجی گشتی دستہ پر ہوئے حملہ میں چار شہریوں کی موت ہوگئی اور 31دیگر بری طرح زخمی ہوگئے۔ اس حملہ میں پہلے کار بم دھماکہ ہوا پھر اس کے بعد فائرنگ کی گئی۔

سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی تصاویر میں ایک ریتیلی سڑک پر ملبہ سے گھری ایک بکتربند گاڑی سے کالا دھواں ہوا اٹھتا نظر آرہا ہے۔