مانو آئی ٹی آئی اور دیگر کورسز میں داخلوں کیلئے کونسلنگ

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 06-July-2018

حیدرآباد : انڈسٹریل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ (آئی ٹی آئی)، حیدرآباد، مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی میں تعلیمی سال 2018-19 میں داخلوں کے لیے کونسلنگ کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ڈاکٹر عرشیہ اعظم، پرنسپل نے بتایا کہ کونسلنگ 11؍ جولائی کو صبح 9 بجے سے مانو آئی ٹی آئی، یونیورسٹی کیمپس، گچی باؤلی، حیدرآباد میں ہوگی۔ ایسے طلبہ جنہوں نے درخواست داخل کی ہو کونسلنگ میں شرکت کرسکتے ہیں۔ مزید تفصیلات کے لیے فون نمبر 040-23008413 یا ویب سائٹ www.manuua.ac.in سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔ اسی دوران، مختلف ریگولر کورسز (بی ایڈ، ایم ایڈ، ایم بی اے، ایم سی اے وغیرہ) میں داخلے کے لیے کونسلنگ، پالی ٹیکنیک کی دوسرے مرحلے کی کونسلنگ اور بی ایڈ (فاصلاتی تعلیم) کی حتمی کونسلنگ کا 9؍ جولائی سے آغاز ہو رہا ہے۔ متعلقہ کورس کی کونسلنگ کی تفصیلات کے لیے یونیورسٹی ویب سائٹ لاگ ان کریں۔