ڈجیٹل مارکیٹنگ کیا ہے؟ کس طرح اس میں سنوار سکتے ہیں اپنا مستقبل

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 15-July-2018

نئی دہلی،15جولائی (یو این آئی)گزشتہ کچھ عرصہ سے ڈجیٹائزیشن کو کافی فروغ ملا ہے۔ آج کے دور میں کوئی بھی شخص اپنے ہر چھوٹے بڑے مسئلہ کا حل ڈھونڈنے کے لئے انٹرنیٹ کا رخ کرتا ہے۔ اتنا ہی نہیں، تعلیم سے لے کر شاپنگ تک میں بھی انٹرنیٹ کا استعمال کیا جارہاہے۔موجودہ وقت میں،لوگ شاپنگ کے لئے دکانوں پر جانا پسند نہیں کرتے، بلکہ ایک کلک پر اپنا آرڈر بک کرتے ہیں۔ اس طرح کہا جا سکتا ہے کہ گزشتہ کافی برسوں میں لوگوں کی پسند کافی بدل گئی ہے اور اسے دیکھتے ہوئے مارکیٹنگ کے طریقے میں بھی کافی تبدیلی آئی ہے۔ ڈجیٹا ئزیشن کے اس دور میں لوگ ڈجیٹل مارکیٹنگ کو زیادہ توجہ دینے لگے۔ ہیں۔ ایسے حالات میں آپ بھی ڈجیٹل مارکیٹنگ ایکسپرٹ بن کر آپ اپنے کریئر کو نئی بلندیوں تک لے جاسکتے ہیں۔

*ڈجیٹل مارکیٹنگ میں کیا کام ہوتاہے :

ایک ڈجیٹل مارکیٹنگ ایکسپرٹ اپنے کلائنٹ کا آن لائن پروموشن(فروغ) کرنے کے لئے مکمل خاکہ تیار کرتا ہے۔ یہ آن لائن میٹریل کو تیار کرنے کے ساتھ ساتھ اسے صحیح طرح سے پلیس اور مینٹین کرتے ہیں۔ ایک ڈجیٹل مارکیٹنگ ایکسپرٹ کئی طریقوں،مثلاً-ای -میلز ، بیک لنکنگ ، سوشل میڈیا اور ویب سائٹ وغیرہ کے ذریعے ضروری مارکیٹنگ کرتے ہیں۔

*ڈجیٹل مارکیٹنگ میں اسکلز:

ایک بہترین ڈجیٹل مارکیٹنگ ایکسپرٹ بننے کے لئے آپ کا کمیونکیشنز اسکلز بہت اچھا ہونا چاہئے تاکہ آپ کلائنٹ کو اپنے پرپوزل کو اچھی طرح سمجھا سکیں۔ ساتھ ہی آپ کو کمپیوٹر اور انٹرنیٹ کے استعمال کی بہترین معلومات ہونی چاہئے کیونکہ آپ کا مکمل کام طور پر انٹرنیٹ پر ہی منحصر ہے۔ وہیں آپ کو ڈجیٹل مارکیٹنگ کے مختلف پلیٹ فارمز کے بارے میں بھی پتہ ہونا چاہئے تاکہ آپ اپنے کلائنٹس کو بہترین رزلٹ پیش کر سکیں۔