کشتی حادثہ: امریکہ کے مسوری میں کشتی ڈوبنے سے 11 افراد ہلاک

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 20-July-2018

واشنگٹن ۔ امریکہ میں ریاست مسوری کی ایک جھیل میں جمعرات کو طوفان کی زد میں آکر ایک کشتی کے ڈوبنے سے 11 افراد کی موت ہو گئی ہے۔

مسوری کے اسٹون کاؤنٹی کے شیراف ڈگ راڈر نے صحافیوں سے کہا کہ حادثے کے وقت کشتی میں 31 افراد سوار تھے۔ یہ حادثہ ٹیبل راک جھیل میں ہوا۔ لاپتہ لوگوں کی تلاش میں جمعہ صبح سے مہم چلائی گئی۔ انہوں نے کہا کہ اب بھی کچھ لوگ لاپتہ ہیں۔

ایک عینی شاہد کی طرف بنائے گئے ویڈیو فوٹیج میں تیز طوفان دکھائی دے رہا ہے۔ اس ویڈیو کو’كےوائی 3‘ نے آن لائن پوسٹ کیا ہے۔