کشمیر میں سی آرپی ایف کے کیمپ، گشتی ٹیم پر گرینیڈ حملہ، مچی افراتفری

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 07-July-2018

سرینگر: وادی کشمیر کے الگ الگ مقامات پر جمعہ کو جنگجوؤں نے سنٹرل ریزروپولیس فورس (سی آّرپی ایف)کے کیمپ اور ایک گشتی ٹیم پر گرینیڈ سے حملہ کیا۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سری نگر۔جموں قومی شاہراہ پر پنتھاچوک کے بس اسٹینڈ کے نزدیک جنگجوؤں نے آج سی آرپی ایف کی ایک گشتی ٹیم پر گرینیڈ سے حملہ کیا۔ اس حملےمیں کسی کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔گرینیڈ حملے کے بعد مچی افراتفری کا فائدہ اٹھاکر جنگجو جائے وقوعہ سے فرارہوگئے ۔ سلامتی دستوں نے انھیں پکڑنے کے لئے تلاشی مہم شروع کردی ہے ۔

اس کے علاوہ جنوبی کشمیر میں پلوامہ ضلع کے گاؤں میں جنگجوؤں نے آج رات تقریبا 8بجے سی آرپی ایف کے ایک کیمپ پر گرینیڈ سے حملہ کیا۔ لیکن گرینیڈ کیمپ کے باہرہی پھٹ گیا۔ جنگجوؤں کو پکڑنے کے لئے علاقہ میں تلاشی مہم شروع کردی گئی ہے ۔