ہندستان اورپاکستان نے ایک دوسرے کو پیش کی قیدیوں کی فہرست

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 02-June-2018

نئی دہلی : ہندستان اورپاکستان نے اتوارکو دونوں ملکوں کی جیلوں میں بنداپنے شہریوں اور ماہی گیروں کی فہرست ایک دوسرے کوپیش کی ۔

وزارت خارجہ نے ایک بیان میں بتایاکہ یہ فہرست 2008میں ہوئے معاہدے کے تحت پیش کی گئی ہے جس کے مطابق یکم جنوری اور یکم جولائی کو قیدیوں کی فہرست ایک دوسرے کو پیش کی جاتی ہے ۔معاہدے کے تحت ہندستان نے 249شہریوں اور 108ماہی گیروں کی فہرست پاکستان کو پیش کی ۔پاکستان نے ہندستان میں حراست میں لئے گئے 53شہریوں اور 418ماہی گیروں کی فہرست پیش کی ۔

حکومت ہندنے پاکستان میں قید سبھی لوگوں کی فورا رہاکرنے کو کہاہے ۔ ہندستان نے کہاہے کہ پاکستان کی جیلوں میں بند 9ہندستانی شہریوں اور 229ماہی گیروں کی سزامکمل ہوچکی ہے اور انکی قومیت کی شناخت ہوچکی ہے ۔حکومت نے باقی ہندستانیوں کی رہائی کے بارے میں فورابات چیت کرکے اس سلسلہ میں کوئی راستہ نکالنے کو کہاہے ۔