’ابھیاس ‘ منصوبہ نوجوانوں کو زراعت سے جوڑے گا ‘ : مهاپاترا

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 30-August-2018

نئی دہلی : حکومت تعلیم یافتہ نوجوانوں کو زراعت سے منسلک کرنے کے لئے ‘ابھیاس’ منصوبہ شروع کرے گی جس سے وہ نہ صرف اقتصادی فوائد حاصل کر سکیں گے بلکہ دوسروں کو بھی روزگار فراہم کرنے میں معاون ثابت ہوں گے۔

ہندوستانی زرعی تحقیق کونسل کے ڈائریکٹر جنرل ترلوچن مهاپاترا نے آج ‘نوجوانوں کو زراعت کی جانب حوصلہ افزا کرنے اور اس کے تئیں دلچسپی پیدا کرنے’ سے متعلق علاقائی کانفرنس سے یہاں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’ ابھیاس ‘ منصوبہ کے تحت سائنس سے گریجویشن کرنے والے طالب علموں کو ان کی دلچسپی والے شعبے میں زرعی سروس کے لئے تربیت دی جائے گی۔

چار پانچ ماہ کی تربیت کے بعد ان طالب علموں کو اپنا کاروبار قائم کرنے کے لئے سستی شرح پر قرض بھی دستیاب کرایا جائے گا۔

ڈاکٹر مهاپاترا نے کہا کہ ایسے نوجوان ایگری کلینک، مٹی کا تجزیہ یا زراعت سے متعلق مسائل کے حل کے لئے کوئی اور کام کر سکتے ہیں۔ اس سے نوجوان دوسروں کو روزگار بھی فراہم کراسکتے ہیں اور کسانوں کے مسائل کو بڑی حد تک حل کر سکتے ہیں۔ اس کے لئے الگ سے ایک فنڈ قائم کیا جائے گا۔