اردو کو اپنے گھروں میں زندہ کیجیے

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 27-August-2018

چہراکلاں، ویشالی 26 اگست(پریس ریلیز)اردو کے فروغ کے لیے انفرادی سطح پر بیداری لائی جائے۔ اگر ہر فرد اپنے اپنے گھر میں اردو کو زندہ رکھنے کا عزم کر لے تو اردو کے بیشتر مسائل حل ہو سکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار’’ الہدی ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ ’’کی طرف سے منعقد علمی مذاکرہ ’گائوں اور دیہات میں اردوکافروغ: مشکلات اور حل‘ کے عنوان سے گفتگو کرتے ہوئے امتیاز احمد کریمی ڈائرکٹر اردو ڈائرکٹوریٹ، پٹنہ نے نوراردولائیبریری حسن پور گنگھٹی، مہوا ، ویشالی میں کہیں۔ انہوں نے کہا اردو کی بقا اور اس کے تحفظ کے لیے اساتذہ کو بھی مثبت کردار ادا کرنا چاہیے۔ بہار اردو اکادمی کے سابق سکریٹری اور معروف افسانہ نگار مشتاق احمد نوری نے کہا کہ ہمیں گلے شکووں سے اوپر اٹھ کر اپنا محاسبہ کرنا چاہیے۔ اردو کے بیشتر مسائل اردو والوں کی تھوڑی سی توجہ اور کوشش سے حل کیے جا سکتے ہیں۔ معروف ناقد اور ماہر اقبالیات پروفیسر ممتاز احمد خاں نے بھی اردو کے مسائل اور ان کے حل کے سلسلے میں مفید مشوروں سے نوازا۔ اس موقع پر تحریک اردو کے سرگرم رکن اور کاروانِ ادب حاجی پور کے جنرل سکریٹری انوار الحسن وسطوی، ضلع اردو ٹیچرس ایسو سی ایشن ، ویشالی کے صدر ماسٹر محمد عظیم الدین انصاری، مولانا مظاہر عالم شمسی، حافظ توقیر سیفی، اظہار الحق قاسمی(بحرین)، پروفیسر معراج الحق برق، ڈاکٹر فیض احمد، سید مصباح الدین، ڈاکٹر ذاکر حسین ،مولاناسراج الہدی ندوی ازہری، ماسٹر عبدالرحیم، مولانامحمدقمرعالم ندوی، کامران غنی صبا،مولاناعبدالقیوم شمسی ،مولانامحمدامام الدین ،مولانامحمدمجاہد قاسمی وغیرھم نے بھی فروغ اردو کے سلسلے میں اہم تجاویز اور مشورے پیش کیے۔مذاکرہ کا آغاز محمد صہیب سراج اور حافظ محمد ذکوان القمر کی تلاوت اور ماسٹر عبدالصمد ویشالوی اور محمد عاکف معراج کی نعت پاک سے ہوا جب کہ مذاکرہ کا اختتام اظہار الحق قاسمی، مدرسہ دار ارقم، حاجی پور کی دعا پر ہوا۔ مذاکرہ کے فوراً بعد نوجوان عالم دین مولانا نظر الہدی قاسمی کی تالیف ’کتابِ زندگی‘ کا اجرا عمل میں آیا۔ کتاب کااجرا پروفیسر نجم الہدی ، سابق صدر شعبہ اردو بہار یونیورسٹی، مظفر پور کے دست مبارک سے عمل میں آیا۔ واضح رہے کہ یہ کتاب مفتی محمد ثناء الہدی کے والد ماسٹر محمد نور الہدی رحمانی کی حیات و خدمات پر مبنی مضامین اور منظوم تاثرات پر مبنی ہے۔ دونوں تقریب کی نظامت نائب ناظم امارت شرعیہ ، پٹنہ مولانا مفتی محمد ثناء الہدی قاسمی نے انجام دی۔ پروفیسرمحمد نجم الہدی کی دعا پررسمِ اجرا تقریب کا اختتام ہوا۔ پروگرام میں پروفیسر مشتاق احمد مشتاق، نسیم الدین احمد صدیقی، مولانا عبد القیوم قاسمی، پروفیسر راحت حسین، محمدنجم الہدیٰ نجم، مولانا محمد صدر عالم ندوی، مولانا امام الدین ندوی، ظفر عالم شمس،قمر حاجی پوری، محمد نصر الدین، آفتاب عالم ندوی، رضاء الہدی رحمانی، عطاء الہدی، ذکاء الہدی، فداء الہدی، صباء الہدی، شمیم الہدی، نسیم الہدی، مولانامحمدتاج الہدی، مفتی ظفر الہدی، کلیم اشرف، اعجاز عادل، شاہنواز عطا،شوکت حسین، آصف جاوید عرف نرالے،مولانامحمد زبیر عالم ندوی قاسمی،حافظ محمد اشتیاق حسینی،محمدشیزان،ماسٹر غلام کبریا،قاری فیروزالدین اسلم،کفیل اختر اس موقع سے علماء، ائمہ اور دانشوران صحافی حضرات نے شرکت کی۔