دہلی

انشو پرکاش معاملہ میں عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی کو عدالت سے جھٹکا

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 25-August-2018

نئی دہلی : دہلی کے چیف سکریٹری انشو پرکاش کے ساتھ مبینہ طورپر مارپیٹ معاملہ میں عام آدمی پارٹی کے اراکین اسمبلی کو سنیچر کو اس وقت جھٹکا لگا جب عدالت نے ان کی اس معاملہ میں پولیس کو میڈیا بریفنگ نہ کرنے دینے کی درخواست خارج کردی۔

پولیس اس معاملہ میں پہلے ہی فردجرم داخل کرچکی ہے جس پر عدالت 18ستمبر کو سماعت کرے گی۔

اس معاملہ پر ہوئی سماعت کے دوران عام آدمی پارٹی کے اراکین اسمبلی کے وکیل نے عدالت میں کہا کہ دہلی پولیس اس واقعہ کا میڈیا ٹرائل کرنے کی کوشش کررہی ہے۔

عام آدمی پارٹی کے اراکین اسمبلی کے وکیل کا کہنا تھا کہ یہ عام معاملہ نہیں ہے۔ اس معاملہ میں چیف سکریٹری نے شکایت کی ہے اور وزیراعلی اروند کیجریوال ملزم ہیں۔دہلی پولیس معاملہ کا میڈیا ٹرائل کرنے کی کوشش میں مصروف ہے۔

About the author

Taasir Newspaper