اچھے کام کرنے والوں کو کسی کے آشیرواد کی ضرورت نہیں ہوتی: کمل ناتھ

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 20-August-2018

نرسہپور،19 اگست(یو این آئی) مدھیہ پردیش کانگریس کے صدر کمل ناتھ نے آج وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان کے ذریعہ نکالی گئی آشیرواد یاترا کی سخت تنقیدکرتے ہوئے کہا کہ اچھے کام کرنے والوں کو کبھی آشیرود مانگنے کی ضروت نہیں پڑتی عوام بذات خود ایسے کاموں کے لئے اپنے حکمرانوں کی تعریف کرتے ہوئے ان کو اقتدار میں لاتے ہیں۔ مسٹر کمل ناتھ نے ایک ریلی کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مدھیہ پردیش کسانوں کی خودکشی،بےروزگاری اور خواتین پر تشدد کے معاملے میں اول نمبر پرہےپھر بھی آشیرواد مانگا جا رہا ہے،انہوں نے کہا کہ سرکاری پیسے سے جن آشیرواد یاترانکال کر ریاست کے عوام کو گمراہ کرنے کی سیاست ہورہی ہے، عوام کو اس دھوکہ دہی کوسجھ کر سچائی کا ساتھ دینا ہوگا۔انہوں نے دعوی کیا کہ کانگریس کی حکومت آنے پر کسانوں کو گنا گرانٹ دی جائے گی اورکسانوں کا قر ض معاف کیا جائے گا،انہوں نے کہا کہ بدعنوانی گاؤں کی سطح سے شروع ہوتی ہے ،غریبی کے خاتمے کے نام پر پوری ریاست میں بدعنوانی کا دور دورہ ہے،ریاست میں جتنی نئی صنعتوں کی شروعات نہیں ہوتی اس سے کہیں زیادہ بند ہو رہی ہیں۔