اے پی کے سابق ڈی جی پی کی وزیراعلی سے ملاقات

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 29-August-2018

حیدرآباد 28اگست (یواین آئی )اے پی کے سابق ڈی جی پی سامباشیواراو نے منگل کی صبح ریاست کے وزیراعلی این چندرابابونائیڈو سے ملاقات کی۔ا س ملاقات کو اہمیت حاصل ہوگئی ہے کیونکہ حال ہی میں ریاست کی اصل اپوزیشن وائی ایس آرکانگریس کے رکن راجیہ سبھا وجے سائی ریڈی نے اعلان کیا تھا کہ سامباشیواراو جلد ہی ان کی پارٹی میں شامل ہوجائیں گے تاہم مسٹر راو نے واضح کیا کہ وجےسائی ریڈی کے اعلان میں کوئی حقیقت نہیں ہے اوروہ سیاست میں نہیں آنا چاہتے ۔ان کی وزیراعلی سے ملاقات پر تجسس پایا جاتا ہے۔