بایاں محاذ کے غنڈے ہی بھاجپائی جلاد بن گئے ہیں: ممتا بنرجی

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 29-August-2018

کولکاتہ 28 اگست (محمد نعیم) ترنمول کانگریس چھاتر پریشد کے فاؤنڈیشن ڈے کے موقع پر شہر نشاط کولکاتا کے میو روڈ پر وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے ایک عظیم ریلی سے خطاب کرتے ہوئے بھاجپائیوں پر تیکھا وار کیا اور کہا کہ بھاجپائی بنگال میں تشدد پھیلا کر سیاست کر رہی ہے ِ ترنمول کانگریس کے دورِ حکومت میں گزشتہ سات سالوں کے دوران جنگل محل کے علاقے میں کوئی ناخوشگوار واقعات رونما نہیں ہوئی تھی ، لیکن اب پھر سے یہاں خونی واردات شروع ہو چکی ہے ِ انہوں نے بی جے پی پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ محاذی کیڈر ہی بھاجپا میں شامل ہو کر انتشار پھیلا رہے ہیں اور محاذی غنڈے ہی بھاجپا کے جلاد بن کر کام کر رہے ہیں ِ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے بھاجپائیوں کو انتباہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کی پارٹی کی الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے ِ 2019 میں بی جے پی ختم ہو جائے گی ِ مزید انہوں نے قومی شہریت این آر سی پہ مرکزی حکومت پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بنگال میں کسی بھی قیمت پر این آر سی لاگو ہونے نہیں دیا جائے گا ِ جس طرح آسام میں ہندوستانی شہریوں کو غیر ملکی قرار دیا جا رہا ہے اس سنگین خمیازہ بھاجپائیوں کو بھگتنا ہوگا ِ۔