بزرگ ہمارے لئے قیمتی اثاثہ ہیں:راجندررام

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 18-August-2018

موتیہاری،17اگست (محمداکرم) بزرگ ہمارے سماج کے لئے بیش بہاقیمتی اثاثہ ہے اس کی قدرکرناہم سب پرفرض ہے اس کے بغیر۔ہماراسماج ترقی نہیں کرسکتابلکہ انکے ہی بتائے ہوئے راستے پرچل کرہم کامیاب ہوسکتے ہیں۔مذکورہ باتیں ہرسدھی رکن اسمبلی راجندررام نے ترکولیاتھانہ کے متھوراپنچایت میں جانکی سنگھ اسکول میں منعقدبزرگ کی سمان تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔انہوں نے مزیدکہاکہ ہمارے نوجوان لڑکے اورلڑکیاں بزرگوں سے دوری بنارہے جس کی وجہ سے سماج کے اندرمحبت ختم ہوتاجارہاہے اورکچھ نوجوان طبقے اپنے گارجین کوکھانے پینے تک کے لئے نہیں پوچھتے جوہمارے سماج کے لمحہ فکرہے۔وہیں تقریب کی صدارت کررہے مکھیاراکیش مشرانے کہاکہ بزرگ ہمارے اورسماج کے لئے قیمتی شیے ہیں جس کی قدرکرناہم سب کی ذمہ داری ہے ۔موجودہ وقت کے نوجوان لڑکے اورلڑکیاں یہ بھولتے جارہے ہیں کہ اپنے بزرگوں کی قدرکس طرح کی جاتی ہیں۔آج کے مفادپرست دنیامیں ہمیں بزرگوں کی اہمیت وضرورت سے نوجوان نسلوں کوآگاہ کرنے اشد ضرورت ہے۔ا س موقع پرقریب تین درجن بزرگوں کوشال دے کرانکی حوصلہ افزائی کی گئی جن میں محمدتوحید،رام ولاس مشرا، مدن بھگت،گوپال یادو،شیوکمار سمیت دیگربزرگ کے نام قابل ذکر ہیں۔ اس موقع پربی ڈی اوراجیش بھوشن،سی او سنتوش کمار سومن،مکھیاراجیش مشرا،سرپنچ شوہر للٹوسنگھ سمیت دیگرمہمان موجودتھے۔