بنگلہ دیشی کرکٹر پر اہلیہ پر تشدد اور جہیز کے مطالبہ کا الزام

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 29-August-2018

ڈھاکہ،28اگست(یو این آئی)بنگلہ دیش کے کرکٹر چاہے کھیل کے میدان پر ہوں یا ڈریسنگ روم میں،ہوٹل میں ہوں یا کہیں بھی،وہ کسی نہ کسی تنازع میں پھنستے ہی رہتے ہیں۔ اب ایک نئے تنازع میں کرکٹ کھلاڑی مصدق حسین پر اہلیہ نے جہیز نہ لانے پر تشدد کرنے اور گھر سے نکال دینے کا الزام عائد کیا ہے۔22 سالہ مڈل آرڈر بیٹسمین مصدق حسین آئندہ ماہ شیڈول ایشیا کپ کیلئے ٹیم کا حصہ بھی ہیں، انھوں نے 6 سال قبل اپنی کزن شرمین سمیرا اوشا سے شادی کی تھی۔ ایڈیشنل جوڈیشل مجسٹریٹ روزینہ خان نے اوشا کی شکایت پر متعلقہ پولیس اسٹیشن کو تحقیقات کا حکم دے دیاہے۔