بوپنا۔دوج نے طلائی تمغہ دلایا

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 24-August-2018

پالیمبنگ : تجربہ کار ہندوستانی ٹینس کھلاڑی روہن بوپنا اور دوج شرن نے جمعہ کو قزاخستان جوڑی کے خلاف دو۔صفر کی جیت کے ساتھ 18 ویں ایشیائی کھیلوں میں مردوں کے ڈبلز میں طلائی تمغہ جیت لیا۔

ڈبلز کے ماہر بوپنا اور دوج کی جوڑی نے مردوں کے ڈبلز کے سیمی فائنل مقابلے میں قزاخستان کے ایلکزینڈر اور بوبلک اور ڈینس یوسیو کو مسلسل سیٹوں میں چھ۔تین، چھ۔چار سے شکست دیتے ہوئے محض 52 منٹ میں ٹینس مقابلہ کا پہلا طلائی تمغہ ہندوستان کے نام کردیا۔

ہندوستانی جوڑی نے میچ میں تین میں سے دو بریک پوائنٹس حاصل کئے اور پہلے سرو پر 87 فیصد پوائنٹس جوڑے۔ انہوں نے کل 30 ونرس لگائے۔ قزاخستان کی جوڑی نے دوسری طرف چار ڈبل فالٹ کئے اور 11 غیر ضروری غلطیاں کیں ۔ ان کے پاس ہندوستانی جوڑی کی چار بار سروس بریک کرنے کا موقع آیا لیکن وہ ایک بھی بریک پوائنٹ حاصل نہیں کرسکے۔