بھینسا سور میں جدیو کی اہم نشست منعقد

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 14-August-2018

بہارشریف13اگست(توصیف جمال)مقامی بھینساسور محلہ میں ٹائون جدیو کی اہم نشست منعقد کی گئی۔ نشست کی صدارت بہار شریف نگر ضلع جدیو کاغذی محلہ سیکٹر کے صدر انجینئر علی احمد نے کی۔ نشست میں خصوصی مہمان کے طور پر نگر جدیو کے صدر محمود بکھو نے شرکت کی۔ نشست کو خطاب کرتے ہوئے موجود لیڈروں نے کہا کہ آئندہ 21؍اگست کو جدیو کے مرکزی جنرل سکریٹری و رکن راجیہ سبھا رامچندر پرساد کے ذریعہ ر وڑ شو اور نالندہ ضلع کے سرمیرا بلاک کے پرناما گائوں میں منعقد ہونے والی جدیو اتی پچھڑا سمیلن کو کامیاب بنانے کے لئے ہم سبھی لیڈروں کو محنت کرنا ہوگا۔ خطاب کرتے ہوئے لیڈروں نے کہا کہ موجودہ سرکار ہر معاملے میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر رہا ہے۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ سرکار کے ذریعہ چلائے جارہے منصوبوں کے بارے میں عام لوگوں تک جانکاری دینے کاکام کیا جائے۔ اس موقع پر راجیندر پرساد مہتا، ضلع ترجمان روہت سنہا، رویندر چودھری، اسلم آزاد ، علی انصاری، انجینئر انظار ا لحق، ببلو سنگھ،سنجے کمار سنہا، محمد فخر عالم، محمد عمران ،موہن شرما وغیرہ موجود تھے۔