بی سی سی آئی نے بھونیشور کمار کوفٹ قرار دیا

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 29-August-2018

بنگلور،28؍اگست ،(آئی این ایس انڈیا) بی سی سی آئی نے فاسٹ بولر بھونیشور کمار کو فٹ قرار دیا اور کہا کہ وہ موجودہ چہارطرفہ سیریز میں ہندوستان اے کی طرف سے کھیلیں گے۔بی سی سی آئی نے بیان میں کہاکہ بھونیشور کمار کو فٹ قرار دے دیا گیا ہے اور وہ چہار طرفہ سیریز میں ہندوستان اے ٹیم کا حصہ ہوں گے۔ ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان لندن میں تیسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ کے دوران بھونیشور کے پیٹھ کا درد بڑھ گیا تھا۔اس کے بعد وہ ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز سے باہر ہو گئے تھے اور وہ پیٹھ میں درد پر قابو پانے کے لئے یہاں قومی کرکٹ اکیڈمی میںشامل گئے تھے۔بھونیشور 29اگست کو شریس ایر کی قیادت والی ہندوستان اے کی جانب سے جنوبی افریقہ اے کے خلاف میچ کھیلیںگے۔ ہندوستان اے پہلے ہی خطاب کی دوڑ سے باہر ہو چکا ہے۔ اس کے پاس صرف نو پوائنٹس ہیں۔اسے جنوبی افریقہ ٹیم سے ہار کا سامنا کرنا پڑا تھا۔