تلنگانہ کے وزیراعلیٰ نےریاست میں انتخابی تیاریوںکا جائزہ لیا

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 29-August-2018

حیدرآباد 28اگست (یواین آئی )تلنگانہ کے وزیراعلی کے چندرشیکھرراؤ نے تلنگانہ میں جلد انتخابات کی قیاس آرائیوں کے درمیان بی جے پی کے ارکان اسمبلی کے ساتھ اجلاس منعقدکیا۔ وزیراعلی نے اس شام طلب کردہ اجلاس میں شرکت کی ،ارکان اسمبلی سے خواہش کی تھی۔ بی جے پی کے ارکان اسمبلی کے لکشمن ، جی کشن ریڈی، این وی ایس ایس پربھاکر، اور دیگر وزیراعلی کے کیمپ آفس پہونچے اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ٹی آرایس کے ذرائع نے یہ بات بتائی۔ ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ اسمبلی کی تحلیل اور جلد انتخابات کے پیش نظر اس اجلاس کو اہمیت حاصل ہوگئی ہے۔وزیراعلی نے پارٹی اور کابینہ کے ساتھ جلد ہی ہنگامی اجلاس طلب کرنے کافیصلہ کیا ہے اگرچہ کہ اس کی تاریخ کا کوئی ذکر نہیں کیاگیاہے ۔ تاہم توقع ہے کہ اندرون ایک ہفتہ یہ اجلاس طلب کئے جائیں گے ۔ ذرائع نے یہ بات بتائی۔ جلد انتخابات کی قیاس آرائیوں کے درمیان اندرون ایک ہفتہ پارٹی کے لیڈروں کے ساتھ وزیراعلی کا یہ دوسرا اجلاس ہوگا۔ قبل ازیں اس بات کی قیاس آرائیاں تھیں کہ مدھیہ پردیش، راجستھان، چھتیس گڑھ اور میزوروم جیسی ریاستوں کے ساتھ تلنگانہ میں بھی انتخابات کروائے جائیں گے۔ سمجھاجاتاہے کہ وزیراعلی آئندہ ماہ اسمبلی تحلیل کرنے کا منصوبہ رکھتے ہیں تاکہ جلد انتخابات کی تیاری کی جاسکے۔