تین طلاق بل کی ہم نے مخالفت کی تھی: نائیڈو

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 30-August-2018

گنٹور (آندھرا پردیش)، 29 اگست (ایجنسی): گنٹور میں کے کے آر میدان میں منگل کی شام ایک جلسہ میں وزیر اعلیٰ چندر بابو نائیڈو نے کہا کہ مرکزی حکومت پر عدم اعتماد کی تحریک لانے والی واحد علاقائی پارٹی تیلگودیشم پارٹی ہے ۔ ریاست کو خصوصی ریاست کا درجہ دینے کی مانگ کو مرکزی حکومت نے مسترد کردیا اور ریاست کی ترقی میں مرکز کا تعاون نہیں ملا ہے۔ ایک ساتھ تین طلاق پر بات کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں انہوںنے سخت احتجاج کیا تھا۔ وزیر اعلیٰ نے کہا ہے کہ اگلی کابینہ کی توسیع میں اقلیتوں کو بھی نمائندگی دی جائے گی۔چندر بابو نے کہا کہ غریبوں اور اقلیتوں کے مفاد میں انہوں نے اپنی ساری زندگی وقف کیہے اور کرتے بھی رہیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنے دور اقتدار کے دوران29بار نئی دہلی کا دورہ کر چکے ہیں۔نعرہ ہمارا۔ ٹی ڈی پی ہمارا نام سے منعقدہ ایک عوامی ریلی میں عقیدت مندوں کی موجودگی میں وزیر اعلیٰ خود بھی روایتی مسلم کپڑے میں نظر آئے ۔ وزیر اعظم مودی کی تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا جب گودھرا جب واقعہ ہوا تھا تب وہ ان چنندہ رہنمائوں میں ایک تھے جنہوںنے سب سے پہلے نریندرمودی کے استعفیٰ کا مطالبہ کیا تھا۔