جسٹس مکیش آر شاہ نے پٹنہ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کا حلف لیا

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 13-August-2018

پٹنہ 12 اگست (یواین آئی) جسٹس مکیش آر۔شاہ نے آج پٹنہ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے عہدے کا حلف لیا۔گورنر ستیہ پال ملک نے یہاں راج بھون میں منعقد تقریب میں جسٹس مسٹر شاہ کو پٹنہ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے عہدے کا حلف دلایا۔ وہ پٹنہ ہائی کورٹ کے 41 ویں چیف جسٹس ہیں۔ اس سے قبل وہ گجرات ہائی کورٹ میں جج رہ چکے ہیں۔ اس موقع پر وزیر اعلی نتیش کمار، نائب وزیر اعلی سشیل کمار مودی، اسمبلی اسپیکر وجے کمار چودھری، سابق وزیر اعلی رابڑی دیوی، قانون ساز کونسل کے کارگذار چیئرمین ہارون رشید اور بار کونسل کے رکن سمیت بہار کے کئی دیگر وزراءاور اعلیٰ افسران موجود تھے ۔ قابل ذکر ہے کہ جسٹس مسٹر شاہ نے سال 1958 میںقانون کی ڈگری حاصل کی اس کے بعد انہوں نے گجرات ہائی کورٹ میں پریکٹس شروع کی۔انہیں 07 مارچ 2004 کو گجرات ہائی کورٹ میں جج مقرر کیا گیا۔ وہ 15 مئی 2020 کوسبکدوش ہوں گے۔