جیٹلی نے راہل پر داغے پندرہ سوال ، کہا جھوٹ پھیلا رہی ہے کانگریس

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 30-August-2018

نئی دہلی،29اگست(ایجنسی):مرکزی وزیر ارون جیٹلی نے رافیل سودے کولے کر کانگریس کو گھیرتے ہوئے کاہ کہ وہ خود گمراہ ہیں اور لوگوں کو جھوٹ پھیلا رہی ہے ۔ یہی نہیں رافیل کی قیمت پر وہ لگا تار الگ الگ بیان بھی دے رہی ہے ۔ بدھ کو جیٹلی نے بلاگ لکھ کر کانگریس پر حملہ بولا اور راہل گاندھی سے پندرہ سوال پوچھے ۔ جیٹلی نے لکھا ہے کہ کانگریس پارٹی بغیر کسی بنیاد کے سرکار پر اس ڈیل کو لے کر نشانہ سادھ رہی ہے ۔ انہوں نے لکھا کہ ایک قومی پارٹی سے اس طرح کی امید کی جاتی ہے کہ کوئی بھی الزام لگانے سے پہلے وہ حقائق کی جانچ کرے۔ یو پی اے نے اس ڈیل میں تقریباً ایک عشرے کی تاخیر کی جس کا سیدھا اثر قومی سیکورٹی پر پڑا۔ ارون جیٹلی نے کہا کہ ابھی تک اس ڈیل کے نام پر جو کچھ راہل گاندھی اور کانگریس کہہ رہے ہیں وہ سب جھوٹ ہے۔ اس طرح کے مسائل اٹھا کر کانگریس پارٹی صرف اس ڈیل کو ٹالنا چاہ رہی ہے جس کا اثر بھارت کی سیکورٹی پر پڑا ۔ انہوں نے کہا کہ یو پی اے سرکار پوری طرح سے فیصلہ لینے میں نا اہل تھے۔ کیا یہ صحیح نہیں ہے کہ اسی سبب اتنے اہم ڈیل قریب ایک عشرے تک ٹلتی رہی ۔انہوں نے سوال داغا کہ کیا اس ڈیل میں تاخیر کے سبب ہی بھارت کی قومی سیکورٹی پر شک نہیں کھڑی ہوئی ۔ جیٹلی نے سیدھے راہل گاندھی پر بھی سوال داغا۔ انہوں نے لکھا ہے کہ راہل گاندھی نے کئی بار سرکار پر الزام لگاتے ہوئے رافیل کے کے الگ الگ قیمتوں کا ذکر کیا ہے ۔