حنا کو 10 میٹر ایئر پسٹل میں کانسہ، منو تمغے سے محروم

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 24-August-2018

جکارتہ : ہندوستان کی اسٹار نشانہ باز حنا سدھو نے اپنی فارم کو برقرار رکھتے ہوئے 18 ویں ایشیائی کھیلوں میں بھی اپنے لئے تمغے کا سلسلہ جاری رکھا اور آج خواتین کے 10 میٹر ایئر پسٹل نشانےبازی مقابلے میں ملک کے لیے کانسہ جیتا۔

اگرچہ منو بھاكر اس مرتبہ بھی تمغے سے محروم ہوگئیں ۔

خواتین کی 10 میٹر ایئر پسٹل مقابلے کے فائنل میں حنا نے 219.2 کا اسکور کر کے پوڈیم پر جگہ بنائی اور کانسے کا تمغہ جیتا۔