دلت ،اقلیت اور خواتین کے ساتھ تشدد ناقابل برداشت : شبیر احمد

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 31-August-2018

دربھنگہ :۳۰؍ اگست (عبد المتین قاسمی ) آل انڈیا تنظیم انصاف کے درجنوں کارکنان نے جمعرات کو لہریاسرائے دھرنا گاہ پرایک روزہ دھرنا دیااورملک میں بڑھتے موب لیچنگ کے واقعات کے خلاف غم و غصہ کا اظہار کیا ۔ دھرنا کی صدارت کررہے آل انڈیاتنظیم انصاف بہار کے نائب صدر اور ضلع صدر پروفیسر شبیر احمد نے کہا کہ موب لنچنگ سے ملک کے حالات خطرناک ہوتے جارہے ہیں۔ خاص کر اقلیتوں کیلئے موجودہ دور میںجینا دشوار ہوتا جارہا ہے ۔ ان کے آئین میں دئیے گئے اختیار ات پر حملے ہورہے ہیں اور انہیں دبایا اور مارا کاٹا جارہا ہے اور سرکار ی مشنری خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے ۔ آل انڈیا تنظیم انصاف مو ب لنچنگ کے واردات کی مذمت کرتی ہے اور اس کے خلاف دھرنا ومظاہرہ کرکے لوگوں کو بیدارکرے کی کوشش کرے گی ۔اقلیتوں ، دلتوں اور خواتین کے تئیں پیش آنے واقعات کو جمہوری ملک اور مذہب سماج میں برداشت نہیں کیا جاسکتا ہے ۔دھرنا میں سابق ریاستی سکریٹری احمد علی تمنے ، قمر الزماں ، محمد ریاض ، عزیز الرحمن ، محمد خورشید ، محمد اظہار ،حسن عزیز الرحمن ، محمد خورشید ، اظہار، لیڈر رام کمار جھا ، وشوناتھ مشر ، بی جے پی ضلع منتری نرائن جی جھا سمیت شیاما دیوی ، ہاجرہ پروین ، طاہرہ خاتون وغیرہ موجود تھے ۔