دہلی

رام لیلا میدان کا نام اٹل بہاری واجپئی کے نام پر رکھنے کی تجویز

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 25-August-2018

نئی دہلی : دہلی کے تاریخی رام لیلا میدان کا نام بدل کر سابق وزیر اعظم آنجہانی اٹل بہاری واجپئی کے نام پر رکھے جانے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔

شمالی دہلی میونسپل کارپوریشن میں حکمراں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں کے مطابق رام لیلا میدان کا نام ‘اٹل رام لیلا’ میدان رکھنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں حتمی فیصلہ 30 اگست کو ہونے والے کارپویشن کے

اجلاس میں کیاجا سکتا ہے۔ 

دریں اثناء، دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے رام لیلا میدان کا نام تبدیل کرنے کی تجویز پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ رام لیلا میدان وغیرہ کے نام بدل کر اٹل جی کے نام پر رکھنے سے ووٹ نہیں ملیں گے۔مسٹر کیجریوال نے کہا بی جے پی کو اب اپنے وزیر اعظم کا نام بھی بدل دینا چاہئے۔ اس سے شاید کچھ ووٹ مل جائیں کیونکہ اب ان کے اپنے نام پر تو لوگ ووٹ نہیں دے رہے ہیں”۔

About the author

Taasir Newspaper