رشی کپور نے آر کے اسٹوڈیو کو فروخت کرنے کی تصدیق کردی

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 30-August-2018

ممبئی ،۲۹؍اگست(پی ایس آئی)بولی وڈ اداکار رشی کپور نے تصدیق کی ہے کہ کپور خاندان نے متفقہ طور پر آئیکونک آر کے اسٹوڈیو فروخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے جسے تقریبا چار دہائی قبل لیجنڈری آنجہانی راج کپور نے ممبئی چمبڑ میں قائم کیا تھا۔ممبئی مرر کو ایک انٹرویو میں رشی کپور نے کہا کہ اگرچہ اس جگہ کے ساتھ ایک جذباتی لگاؤ ہے لیکن یہ اسٹوڈیو ایک بہت بڑا سفید ہاتھی بن گیا ہے،اس سے بہت نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔ اداکار نے کہا کہ ہم بھائی مضبوطی سے جڑے ہوئے ہیں لیکن ہمارے بچوں اور پوتوں کے بارے میں کوئی کیا کہہ سکتا ہے،آئندہ نسلوں میں کیا اختلافات پیدا ہوجائیں، متعدد انڈسٹریل اور ٹیکسٹائل ریاستوں کی طرح اس اسٹوڈیو کو قانون%8