سابق وزیر منجو ورما کے خلاف ایف آئی آر درج

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 20-August-2018

بیگو سرائے 19 اگست (یو این آئی) بہار میں سرخیوں میں چھائے مظفر پور گرلس شیلٹر ہوم جنسی استحصال کیس کی تحقیقات کر رہی مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) نے ریاست کی سابق سماجی بہبود وزیر منجو ورما کے خلاف آج چریا بریار پور تھانے میں آرمس ایکٹ کے تحت ایف آئی آر درج کرائی ہے۔ پولیس ذرائع نے یہاں معاملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ سی بی آئی کے پولیس سپرنٹنڈنٹ کی جانب سے سابق وزیر کے خلاف آرمس ایکٹ کے تحت ایف آئی آر درج کرائی گئی ہے۔ گزشتہ 17 اگست کو سی بی آئی کی ٹیم نے ضلع کے چریا بر یار پور تھانہ علاقہ کے ارجن ٹولہ واقع سابق وزیر کی ذاتی رہائش گاہ پر چھاپہ ماری کی تھی۔ اس دوران بیورو کی ٹیم کو ان کے گھر سے 50 کارتوس ملے تھے۔ ذرائع نے بتایا کہ اسی کے تحت ان کے خلاف آرمس ایکٹ کا معاملہ درج کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق اس سلسلے میں قانون کے تحت کارروائی کی جائے گی۔ واضح رہے کہ گرلس شیلٹر ہوم جنسی استحصال کے معاملے میں منجو ورما کے شوہر چندرشیکھر ورما کا نام آنے کے بعد اپوزیشن جماعتوں نے حکومت پر ان سے استعفی کے لئے دباو ڈالا تھا، جس کے بعد انہوں نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا تھا۔ اس کے بعد بیورو کی ٹیم نے 17 اگست کو مسز ورما کے کئی ٹھکانوں پر ایک ساتھ چھاپے ماری کر کے کئی دستاویزات ضبط کئے تھے۔ واضح رہے کہ گرلس شیلٹر ہوم جنسی استحصال کے معاملے میں منجو ورما کے شوہر چندرشیکھر ورما کا نام آنے کے بعد اپوزیشن جماعتوں نے حکومت پر ان سے استعفی کے لئے دباو ڈالا تھا، جس کے بعد انہوں نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا تھا۔ اس کے بعد بیورو کی ٹیم نے 17 اگست کو مسز ورما کے کئی ٹھکانوں پر ایک ساتھ چھاپے ماری کر کے کئی دستاویزات ضبط کئے تھے۔ اس دوران بیورو کی ٹیم نے ارجن ٹولہ میں واقع ان کی ذاتی رہائش سے کارتوس برآمد کئے تھے۔