سنٹرل بینک کی شاخ میں آگ لگی، لاکھوں کا نقصان

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 26-August-2018

بیتیا : بہار کے مغربی چمپارن ضلع میں رام نگر تھانہ علاقہ کے سنٹرل بینک کی شاخ میں شاٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگنے سے نقد سمیت تقریباً تیس لاکھوں روپے مالیت کی املاک جل کر راکھ ہوگئی۔

پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ کل بینک کی شاخ سے دھواں نکلتا ہوادیکھ کر مقامی لوگوں نے اس کی اطلاع پولیس کو دی۔ اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچی پولیس نے مقامی لوگوں کی مدد سے آگ پر قابو پایا۔

ذرائع نے بتایا کہ موقع پر پہنچے بینک ملازمین کے مطابق اس واقعہ میں کچھ نقد رقم سمیت تقریباً تیس لاکھ روپے قیمت کی املاک جل کر تباہ ہوگئی ہے۔