سومناتھ کاانتقال قومی سیاست کاناقابل تلافی نقصان: ممتا

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 14-August-2018

کولکاتہ،13اگست ( ایجنسی):مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے سابق لوک سبھا اسپیکر سومناتھ چٹرجی کے انتقال پر شدید غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماہرین قانون داں، سیاستداں اور سابق لوک سبھا اسپیکر کے انتقال سے میںغم میں ہوں۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ1971سے2009تک وہ دس مرتبہ لوک سبھا رکن کے طور پر منتخب ہوئے۔ 1996میں انہیںآؤسٹینڈنگ پارلیمنٹری ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔ وہ2004-09تک لوک سبھا اسپیکر تھے۔ ان کاانتقالسیاسی دنیا کے لئے ایک نابھرنے والا خلاء ہے۔ وزیراعلیٰ نے مرحوم کے غمزدہ اہل خانہ کے تئیں اظہار تعزیت کی۔