سومناتھ کے انتقال پرراہل کا اظہار تعزیت

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 13-August-2018

نئی دہلی : کانگریس صدر راہل گاندھی نے سابق لوک سبھا اسپیکر سومناتھ چٹرجی کے انتقال پراظہار تعزیت کیا ہے۔

مسٹر گاندھی نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا-’’مسٹر چٹرجی 10 بار ایم پی رہے۔ وہ اپنے آپ میں ایک انسٹی ٹیوٹ تھے۔ تمام پارٹی کے ممبران پارلیمنٹ پارٹی لائن سے ہٹ کر ان کا احترام کرتے تھے۔ ان کے غمزدہ خاندان کے ساتھ اظہار تعزیت‘‘۔