سڑک پر سکیورٹی کو اسکولی نصاب کا حصہ بنا یا جائے: گڈکری

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 16-August-2018

نئی دہلی، 14 اگست (یو این آئی) روڈ ٹرانسپورٹ اور ہائی وے کے مرکزی وزیر نتن گڈکری نے بڑھتے سڑک حادثات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ گاڑی چلاتے وقت تمام قوانین کا احترام کرنے کا احساس ہر ڈرائیور میں پیدا کرنے کے لئے اسکولی نصاب میں سڑک پر سکیورٹی کے موضوع کو شامل کیا جانا چاہئے۔مسٹر گڈکری نے سڑک پر حفاظت کے سلسلےمیں وزارت کے برانڈ ایمبسڈر اور مشہور اداکار اکشے کمار پر بنائی گئی تین ویڈیوز جاری کرنے کے موقع پر منگل کو یہاں منعقدہ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جس ملک اور سماج کے لوگوں میں گاڑی چلاتے وقت ٹریفک کے قوانین کا خوف اور احترام کا احساس نہ ہو وہاں لوگوں کو سمجھانا مشکل ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسی صورتحال سے نمٹنے کے لئے انہوں نے ریاستوں کے وزراء تعلیم کو خط لکھ کر ان سے درخواست کی ہے کہ وہ اسکولی نصابوں میں سڑک پرحفاظت کا موضوع بھی شامل کریں تاکہ لوگوں کے ذہن میں بچپن سے ہی سڑک پرحفاظت کے اصول وضوابط پر عمل کو اور اس کے احترام کا احساس پیدا کیا جاسکے۔مسٹر گڈکری نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ سڑکوں پر کس طرح محفوظ چلنا ہے، یہ بچوں پڑھایا جانا چاہئے۔ وزیر موصوف نے کہا کہ سڑکوں پر ہونے والے حادثات سے لوگ اکثر بچتے ہیں کہ بعد میں ان سے پوچھ گچھ ہو سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو ڈرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ ان سے کسی بھی طرح کی پوچھ گچھ نہیں ہوگی۔ اس لئے جہاں بھی سڑک حادثے نظر آئے، لوگوں کو متاثرین کی مدد کے لئے آگے آنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ان کا مقصد ہر سال هونے والے پانچ لاکھ سڑک حادثات کو روکنا ہے۔ ان حادثات میں ڈیڑھ لاکھ لوگ مارے جاتے ہیں۔