دہلی

سگنیچر برج 31 اکتوبر تک عوام کو وقف ہوگا: سسودیا

Profile photo of Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 18-August-2018

نئی دہلی : دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا نے آج کہا کہ جمنا ندی پر بننے والے سگنیچر برج کا کام تقریبا مکمل ہوچکا ہے اور اسے 31 اکتوبر تک عوام کے لئے کھول دیا جائے گا۔

مسٹر منیش سسودیا نے ٹوئیٹر پر بتایا کہ ” سگنیچر برج کا کام تقریبا مکمل ہوگیا ہے۔ برج کے بالائی حصے کو آخری شکل دی جارہی ہے۔ برج کے تمام 15 کیبل نصب کردیئے گئے ہیں، صرف انہیں ٹھوس کرنے کی ضرورت ہے۔ برج کا بقیہ تعمیراتی کام دو مہینے میں مکمل کرلیا جائے گا۔ میں خود تعمیراتی کام کی نگرانی کررہا ہوں اور ہر ہفتہ موقع پر جاکر کاموں کا جائزہ لیتا ہوں”۔

نائب وزیر اعلی نے بتایا کہ سگنیچر برج کو 31 اکتوبر تک لوگوں کے لئے کھول دیا جائے گا، جو مکمل ہونے کے بعد ہندوستان میں سب سے اہم سیاحتی مقامات میں شمار ہوگا۔ اس میں 154 میٹر کی بلندی پر ایک شیشے کا باکس نصب ہوگا، جس میں سے ہم اپنے شہر کا فضائی نظارہ کرسکیں گے۔

About the author

Profile photo of Taasir Newspaper

Taasir Newspaper

Skip to toolbar