سیرینا کا فاتحانہ آغاز

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 28-August-2018

نیویارک : سابق نمبر ایک کھلاڑی امریکہ کی سیرینا ولیمس نے پیر سے شروع ہونے والے گرینڈ سلیم یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے آسان جیت کے ساتھ دوسرے دور میں جگہ بنالی جبکہ ان کی بڑی بہن ولیمس نے سابق چمپئن سویتلانا کزنیسووا کو سخت مقابلے میں شکست دیکر باہر کا راستہ دکھایا۔

سیرینا نے اپنے کریئر کے 24ویں گرینڈ سلیم کو حاصل کرنے کی جانب قدم بڑھاتے ہوئے خاتون سنگلز کے پہلے راؤنڈ میں میگدا لنیٹ کو 6۔4، 6۔0 سے ہرایا۔ یو ایس اوپن میں کورٹ پر پہنچی اسٹار کھلاڑی سیرینا کا گھریلو شائقین نے بہترین استقبال کیا۔

چھ بار کی چمپئن سیرینا اپنے پہلے بچے کی ولادت کے بعد یہاں کھیل رہی ہیں۔ انہوں نے جیت حاصل کرنے کے بعد کہا کہ یہاں واپس آکر پر مجھے بہت اچھا لگ رہا ہے۔ یہ احساس مجھے صرف نیویارک میں ہی محسوس ہوسکتا ہے۔

سیریناکی بڑی بہن اور سات بار کی گرینڈ سلیم چمپئن وینس نے سویتلانا کو 6۔3، 5۔7، 6۔3 سے ہرایا۔ وہیں سابق چمپئن دیگر امریکہ کھلاڑی سلوئن اسٹیفنس نے روس کی اویزینا روڈینا کو 6۔1، 7۔5 سے شکست دی۔

کھیل کے افتتاح دن کے دیگر مقابلوں میں ساتویں سیڈ اسپین کی گربائن مگوروزا نے چین کی جھانگ شوائی کو 6۔3، 6۔0 سے شکست دی۔ دو بار کی گرینڈ سلیم فاتح اور موجودہ وقت میں دنیا کی 80 ویں رینک کی وکٹوریہ ازارینکا نے وکٹوریہ کُز مووا کو 6۔3، 7۔5 سے ہرایا۔ وہ اگلے دور میں آسٹریلیا کی ڈاریا گیوریلووا سے مقابلے کریں گی جنہوں نے سارا سوریبیس کو لگاتار سیٹوں میں 6۔0، 6۔0 سے مات دی اور دوسرے دور میں داخلہ حاصل کیا۔