بین الاقوامی خبریں

صدر کے اسٹنٹ اور ثقافتی جھلکیوں کے ساتھ ایشیاڈ کا آغاز

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 18-August-2018

جکارتہ : انڈونیشیا کے صدر جوکو ویدودو کے موٹر سائیکل پر گیلورا بُنگ کارنو اسٹیڈیم پہنچنے اور انڈونیشیا کی ثقافتی جھلکیوں کے بیچ 18 ویں ایشیائی کھیلوں کا آج یہاں رنگا رنگ آغاز ہوا جس میں 45 ملکوں کے 10 ہزار سے زیادہ کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔

انڈونیشیا کے راجدھانی جکارتہ اور دوسرے شہر پولم بنگ میں منعقد ہورہے 18 ویں ایشیائی کھیلوں کی مشعل کو پچھلے مہینے نئی دہلی کے تاریخی میجر دھیان چند نیشنل اسٹیڈیم سے روانہ کیا گیا تھا۔ دلی میں ہی 1951 میں پہلے ایشیائی کھیل منعقد ہوئے تھے۔ یہ دوسرا موقع ہے جب انڈونیشیا میں ایشیائی کھیلوں کا انعقادہورہا ہے۔ انڈونیشیا میں 1962 میں دارالحکومت جکارتہ میں ہی پہلی بار ایشیائی کھیلوں کو انعقاد کیا گیا تھا۔

افتتاحی تقریب میں سب سے اہم بات یہ رہی کہ انڈونیشیا کے صدر موٹر سائیکل چلاتے ہوئے شہر کی سڑکوں سے گزرے اور اسٹیڈیم پہنچے۔ ایشیائی کھیلوں کی تاریخ میں یہ پہلا موقع تھا جب کسی میزبان ملک کے صدر موٹر سائیکل سے اسٹیڈیم پہنچے۔

About the author

Taasir Newspaper