عالمی ریکارڈ قائم کرنا میرے لیے واقعی اعزازکی بات :عرفان

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 28-August-2018

کنگسٹن ، 27 اگست (یو این آئی ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے طویل قدوقامت رکھنے والے فاسٹ بولر محمد عرفان کا کہنا ہے کہ ٹی 20 کرکٹ میں زبردست بولنگ کے ذریعے عالمی ریکارڈ قائم کرنا میرے لیے واقعی بہت اعزازکی بات ہے ۔ سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے اپنے پیغام میں انہوں نے کریبئن پریمئر لیگ اور اپنی ٹیم باربیڈوس ٹرائیڈینٹس کا شکریہ ادا کیا ۔