عرفان خان کینسر کیخلاف جنگ جیت گئے

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 14-August-2018

ممبئی،۱۳؍اگست(پی ایس آئی) با لی ووڈ اداکار عرفان خان نے اپنی پانچویں کیمو تھیراپی کروا کر کینسر کے خلاف دھی جنگ جیت لی ہے۔ذرائع کے مطابق نیورو انڈ ر وکرائن ٹیومرمیں مبتلا عرفان خان کی چند روز قبل لندن میں پانچویں کیمو تھیراپی ہوئی ہے جس کے بعد ڈاکٹرز کی جانب سے کہا جارہا ہے کہ انہوں نے کینسر کے خلاف اپنی دھی جنگ جیت لی ہے۔ڈاکٹرز کے مطابق عرفان اپنی اس لڑائی کو بڑی ہی زندہ دلی سے لڑ رہے ہیں اور 2 سے 3 دن کے بعد ان کا چھٹا کیمو کیا جائے گا، کیونکہ پانچویں کیمو تھیراپی کے بعد انہیں کمزوری محسوس ہو رہی ہے۔واضح رہے کہ کیموتھیراپی کرنے کے بعد کینسر ٹھیک ہونے کی امید 70 سے 80 فیصد تک ہوجاتی ہے، تاہم اس علاج کے بعد مریض میں الٹی، بالوں کا جھڑنا اور کمزوری جیسے علامات ظاہر ہوتی ہیں۔ڈاکٹرز نے بتایا ہے کہ ہم چھٹے کیمو کے بعد عرفان کے پیٹ کا اسکین کریں گے جس میں یہ پتہ لگایا جائے گا کہ ان کا کینسر کس حد تک کم ہوا ہے۔